Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم شہباز شریف اور کویتی ولی عہد کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

خطے میں پاکستان کی امن کوششوں کی مستقل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔( فوٹو: اے ایف پی )
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد المبارک الصباح کے ساتھ ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزاعظم شہباز شریف نے ایکس اکاونٹ پر لکھا ’ہم نے عید الاضحی پر مبارکباد کا تبادلہ کیا، پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔‘
’میں نے امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے تہنیتی پیغام دیا اور کویت کی جانب سے خطے میں پاکستان کی مخلصانہ امن کوششوں کی مستقل سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔‘
’ موجودہ تنازع کے دوران حملوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستان کی جانب سے کویتی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔‘
وزیر اعظم  نے لکھا’ رابطے کے دوران ہم نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور اجتماعمی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔‘

 

شیئر: