Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سکیورٹی خدشات‘ بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
بحرین نے علاقائی سکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کے ایران اور عراق کے سفر پر آئندہ احکام تک پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت داخلہ نے منگل کو بیان میں کہا’ شہریوں کو ایران اور عراق کا سفر کرنے سے آئندہ احکام تک روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ’یہ فیصلہ ایرانی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد وطن کے امن وامان اور تمام شہریوں کی سلامتی کا تحفظ ہے۔‘
سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے کے مطابق بیان میں خبردار کیا گیا کہ’ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضرورری قانونی کارروائی کی جائے گی۔‘
امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع کے آغاز کے بعد سے ایران اور عراق میں تہران کے حامی گروپوں نے بحرین سمت خلیجی ملکوں کے خلاف حملے کیے ہیں۔

 

شیئر: