Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں ’ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے منسلک‘ 41 مشتبہ افراد گرفتار

بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی حکام نے ایران کی پاسداران انقلاب فورس (آئی آر جی سی) سے مبینہ طور پر منسلک 41 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیچر کو جاری بیان میں کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک ایسے گروپ کا سراغ لگایا جس کے ایران کی پاسداران انقلاب فورس سے روابط تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ پبلک پراسیکیوٹر کی تحقیقات میں ایران کے حملوں کی حمایت اور ہمدردی سے متعلق مقدمات بھی شامل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے جنگ شروع کیے جانے کے بعد بحرین سمیت خلیجی عرب ممالک میں اہداف کو نشانہ بنایا تھا جہاں امریکہ کے فوجی اڈے موجود ہیں۔

شیئر: