سعودی ولی عہد کی بحرین کو نشانہ بنانے والے ’وحشیانہ‘ ایرانی حملوں کی مذمت
بحرین کے ساتھ مکمل سپورٹ اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے (فوٹو ایس پی اے، بی این اے)
سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران بحرین پر ’وحشیانہ‘ ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔
بحرین کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے تین میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی ولی عہد نے مملکت کی جانب سے بحرین کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے صریح ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مملکت کی جانب سے بحرین کے ساتھ مکمل سپورٹ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ بحرین کی کی سلامتی اور استحکام کے دفاع کے لیے تمام اقدامات کی سپورٹ کا بھی اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی بحرین کے ہم منصبب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں بحرین کو نشانہ بنائے جانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔
بحرینی وزیر خارجہ عبد اللطیف بن راشد الزیابی سے رابطے میں انہوں نے مملکت کی جانب سے بحرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی سنگین صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
