گورنر الجوف نے سفیر پاکستان احمد فاروق کا خیر مقدم کیا
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
الجوف ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے پیر کو اپنے دفتر میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفیر پاکستان نے مملکت اور خصوصا الجوف ریجن میں مختلف شعبوں میں ہونے والی جامع ترقی کو سراہا۔

علاوہ ازیں سفیر پاکستان نے الجوف ریجن کے سٹریٹجک ڈیولپمنٹ آفس کا بھی دورہ کیا۔
سفیر پاکستان کو سٹریٹجک ڈیولپمنٹ آفس کی کوششوں سے آگاہ کیا گیا۔ معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے تعاون کے مواقع پر بات کی گئی۔
