سعودی شوری کونسل کے سپیکر سے ریاض میں سفیر پاکستان کی ملاقات
پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ سے اتوار کو ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں شوری کونسل کے سپیکر نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری پیش رفت کو اجاگر کیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر پارلیمانی تعلقات میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لینے کےعلاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ کی سربراہی میں کونسل کے وفد نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
شوری کونسل کے وفد میں انجینیئرخالد بن عبداللہ البریک، ڈاکٹر ابتسام بنت عبداللہ الجبیر، احمد بن عبدالرحمن الوردی اور کونسل کے کئی عہدیدار شامل تھے۔
یاد رہے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ستمبر1947 میں اس وقت قائم ہوئے جب سعودی عرب، آزادی کے بعد پاکستان کو تسلیم کرنے والے اولین ملکوں میں شامل ہوا۔
اس کے بعد جلد ہی 1951 میں دونوں ملکوں کے درمیان ددوستی کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔
