Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز کرنے کی اہمیت پر بات کی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبد العطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور کشیدگی کو کم کرنے کے حوالے سے کوششیں تیز کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ علاقائی امن و سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔
سعودی اور مصری وزرائے خارجہ کا رابطہ ایسے وقت ہوا ہے جب اپریل میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ پیر کو ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے جنہیں تہران نے لبنان کے دارالحکومت پر اسرائیلی حملوں کا رد عمل قرار دیا۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے ایران میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
 بعد ازاں صدر ٹرمپ کی مداخلت پر اسرائیل اور ایران دونوں نے اس تبادلے کو روکنے کا اعلان کیا تاہم دونوں نے ممکنہ طور پر دوبارہ کارروائی کے لیے دروازہ کھلا رکھا ہے۔

 

 

شیئر: