شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم آل ثانی اور اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور قطری وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری ہم آہنگی اور مشاورت کے تناظر میں خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور اردنی وزیر خارجہ نے بحرین اور کویت کو نشانہ بنانے والے صریح ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
ایران کی جانب سے ان ملکوں کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور کشیدگی کو کم کرنے کی حالیہ کوششوں کو سبوتاژ کیے جانے کی بھی مذمت کی۔
انہوں نے حالیہ صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
