سعودی وزیر خارجہ نے اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ کا خیر مقدم کیا
سعودی عرب اور اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان تعاون کا جائزٖہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان خصوصا جوہری عدم پھیلاو اور ایٹمی سیکورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے براکہ ایٹمی پاور پلانٹ کا معائنہ کیا، جسے گزشتہ ماہ نشانہ بنایا گیا تھا۔
