سعودی عرب کی مدد سے امارات نے منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
دو لاکھ 67 ہزار 300 نشہ آور گولیاں (ایمفیٹامین) ضبط لی گئی ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی مدد سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے دو لاکھ 67 ہزار 300 نشہ آور گولیاں( ایمفیٹامین) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جس کی نمائندگی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے کی، اماراتی اتھارٹی کو معلومات فراہم کیں۔
وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان طلال بن شہلوب نے کہا کہ ’یہ کارروائی منشیات کی سمگلنگ میں ملوث کریمنل نیٹ ورکس کی سکیورٹی نگرانی کا حصہ ہے۔‘
سکیورٹی ترجمان نے انسداد منشیات اور نیٹ ورک کی نگرانی کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جاری تعاون کو اجاگر کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ’ مملکت ان مجرمانہ سرگرمیوں کی نگرانی جاری رکھے گی‘ جو مملکت کی سلامتی اور نوجوانوں کو منشیات کے ذریعے ہدف بناتی ہیں۔‘

انہوں نے زور دیا کہ حکام ایسے منصوبوں کو ناکام بنانے اور اس میں ملوث افراد کو گرفتار کریں گے تاکہ معاشرے کومنشیات کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
