Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام نے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

26 ہزار نشہ آور گولیاں سمگل کیے جانے کے لیے چھپائی گئی تھیں ( فائل فوٹو)
شام کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ 26 ہزار نشہ آور گولیاں ( کیپٹاگون) سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔‘
وزارت نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا’ حما شہر میں ایک بس سٹیشن کے گیراج میں ایک میٹل بیڈ اور لکڑی کے ایک کور کے اندر منشیات مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ ضروری قانونی کارروائی کی گئی جس میں منشیات کی ضبطگی شامل ہے، ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔‘
وزارت کا کہنا ہے’ منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کی جانب سے استعمال کیے جانے والے دھوکہ دہی کے طریقوں کے باجوود سکیورٹی فورسز نے ان سرگرمیوں کا پتہ لگانے اور اسے ناکام بنانے میں اعلی سطح کی تیاری اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘
علاوہ ازیں اردن کی بارڈر فورسز نے اتوار کو جنوبی علاقے اور مغربی سرحد کے قریب ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
بارڈر فورسز نے سرحدی علاقے کی نگرانی کے دوران منشیات سے لدے ایک ڈرون کی نگرانی کی اور اسے اردن کے علاقے میں مار گرایا۔

 

شیئر: