Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی فیکڑی میں دھماکے سے اموات پر تعزیت، قطر سے اظہار یکجہتی

واقعہ سے نمنٹے کے لیے متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے قطر کے ’راس لفان‘ انڈسٹریل ایریا میں ایک فیکڑی کے اندر دھماکے سے اموات پر تعزیت اور قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں قطر کے لیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا اور واقعہ سے نمنٹے کے لیے متعلقہ حکام کی کوششوں کو سراہا۔
بیان میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی اہل خانہ کے پاس بحفاظت واپسی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ قطر کے توانائی کے وزیر سعد الکعبی نے تصدیق کی ہے کہ ’راس لفان‘ انڈسٹریل زون میں گیس کے ایک مرکز پر ہونے والے بڑے دھماکے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوئے ہیں  ہیں۔
 یہ حادثہ خلیجی ریاست میں توانائی کی تنصیبات پر ہونے والے اب تک کے مہلک ترین واقعات میں سے ایک ہے۔ حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی۔
وزیرِ توانائی نے وضاحت کی کہ یہ ایک ’حادثہ تھا نہ کہ تخریب کاری یا کسی بیرونی حملے کا نتیجہ۔‘
حالیہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے دوران خطے میں توانائی کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے پیشِ نظر حکام کی جانب سے یہ وضاحت انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔
اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے اسے ’تکنیکی خرابی‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتوار کی رات دیر گئے ہونے والا یہ دھماکہ ایک ’اندرونی واقعہ‘ ہے۔ یہ تنصیب مقامی کمپنیوں کو گیس فراہم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ دھماکے کی آواز دارالحکومت دوحہ تک سنی گئی۔

 

شیئر: