Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی شام میں اسرائیلی دراندازی اور خلاف ورزیوں کی مذمت

شام کی خود مختاری اور اتحاد کے لیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے مسلسل صریح خلاف ورزیوں خصوصا شامی علاقے میں حالیہ دراندازی، قنیطرہ اور درعا گورنریٹ میں گولہ باری کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو دھمکانے، بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزیوں کو مکمل طور پر مسترد کیا۔
بیان میں مملکت نے اسرائیل کی جانب سے شام کی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور 1974 کے معاہدے کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام برقرار رہے۔
وزارت نے بیان میں شام کی خود مختاری اور اس کی سرزمین کے اتحاد کے لیے اپنی سپورٹ کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: