Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کویت اور بحرین پر ایران کے حملوں کی مذمت

آبنائے ہرمز میں سکیورٹی کو درپیش خطرات کی بھی مذمت کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کویت اور بحرین کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی  شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
آبنائے ہرمز میں سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو درپیش خطرات کی بھی مذمت کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ’اس طرح کے حملوں سے خطے میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔‘
بیان میں سعودی عرب نے کویت اور بحرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، دونوں ملکوں کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کےلیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سرزمین پر امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں واقع امریکی فوجی تنصیبات پر جوابی حملے کیے ہیں۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکہ دونوں نے ایک دوسرے پر نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے امن مذاکرات شدید دباؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔

 

شیئر: