Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ

سعودی وزیر دفاع نے جدہ میں مالدیپ کے ہم منصب کا خیر مقدم کیا(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے منگل کو جدہ میں مالدیپ کے ہم منصب حسن رشید کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور مالدیپ کے درمیان دفاعی تعاون پر بات کی گئی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’مالدیپ کے وزیر دفاع حسن رشید سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔‘
’ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، خطے میں سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔‘

 

شیئر: