Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے جدہ میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جدہ میں برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول نے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ ہم نے سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات اور تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا۔‘
’علاقائی چیلنجوں سے نمنٹے اور کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام برقرار رہے۔‘
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اس سے قبل دورہ برطانیہ میں قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی تھی۔
آبنائے ہرمز میں جہاز رائی کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت، خطے کی سلامتی اور استحکام کو بر قرار رکھنے کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر زور دیا گیا۔

 

شیئر: