Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت، ولی عہد اور وزیراعظم سے سعودی وزیر کی ملاقاتیں

کویتی قیادت سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے منگل کو سعودی وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر نے ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے ایک وفد کے ہمراہ کویت کا دورہ کیا۔
انہوں نے دورے میں کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح، وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد نے سعودی قیادت کی جانب سے کویتی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا، کامیابی اور مسلسل خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔
اس دورے میں سعودی وزیر کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل حمد بن سلیمان السلیم اور کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد بھی موجود تھے۔

 

شیئر: