ہیلی کاپٹر حادثہ: سعودی وزیر خارجہ سے کویتی ہم منصب کا اظہار تعزیت
سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں حادثے کا شکار ہوا ہے( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران کویتی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 14 سعودی شہریوں کی اموات پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
یاد رہے اتوار کے روز سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جان سے گئے۔
حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
