Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر کے نیٹ ورک میں توسیع، کوالالمپور اور مالاگا کے لیے براہ راست پروازیں

ایئر لائن نے دونوں شہروں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے اپنے نیٹ ورک میں دو نئی منزلوں کوالالمپور اور مالاگا کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔
ایئر لائن نے ریاض سے  ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور اور سپین کے ساحلی شہر مالاگا کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی ہے۔
ان دو نئی منزلوں کے اضافے کے ساتھ، نئی قومی فضائی کمپنی اگست سے ریاض سے آٹھ مقامات کے لیے پروازیں چلانے کی تیاری کر رہی ہے۔
 نیٹ ورک میں لندن، قاہرہ، دبئی، جدہ، میڈرڈ، مانچسٹر، مالاگا اور کوالالمپور شامل ہوں گے، جبکہ ایئرلائن اپنا چھٹا طیارہ  بھی وصول کرنے والی ہے۔
ریاض ایئر 14 جولائی سے 8 ستمبر تک سپین کے شہر مالاگا کے لیے سیزنل نان سٹاپ پروازیں شروع کرے گی۔ 
جبکہ 17 جولائی کو ریاض اور میڈرڈ کے درمیان نان سٹاپ روٹ کا آغاز کیا جائے گا۔
میڈرڈ روٹ، سپورٹس کے علاوہ کاروباری اور سیاحتی دونوں شعبوں کے لیے سٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ دونوں دارالحکومتوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔
 ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے 30 جولائی سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
 ریاض ایئر کی موبائل ایپلی کیشن، آفیشل ویب سائٹ، یا مجاز ٹریول پارٹنرز کے ذریعے ٹکٹ بک  کیے سکتے ہیں۔

 

شیئر: