سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے بدھ کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی ہم منصب محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے محسن نقوی کی ملاقاتNode ID: 904796
-
پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئےNode ID: 905923
دونوں ملکوں کے وزارت داخلہ کے درمیان تعاون اور سکیورٹی کوآرڈینیش بڑھانے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔
بعد ازاں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں وزارتوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مہارت کے تبادلے کو فروغ دینا ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا ’قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آج پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ سکیورٹی فیلڈ میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جو سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔‘
بتوجيهات القيادة -أيدها الله- التقيت اليوم أخي معالي وزير الداخلية وزير مكافحة المخدرات في جمهورية باكستان الإسلامية، السيد محسن رضا نقوي، حيث أكدنا الحرص المشترك على تعزيز التعاون الأمني بين بلدينا، ووقعنا مذكرة تفاهم في المجال الأمني، تعكس متانة الشراكة الإستراتيجية، وعمق… pic.twitter.com/ej0glLKHEd
— عبدالعزيز بن سعود بن نايف Abdulaziz bin Saud (@AbdulazizSNA) July 1, 2026
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف اور وزارت داخلہ کے دیگر اعلی عہدیدار اور مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق موجود تھے۔
علاوہ ازیں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ریاض میں وزارت داخلہ کے یونیفائیڈ آپریشنز سینٹر 911 کا بھی دورہ کیا۔











