تاجکستان کے صدر نے سعودی شوری کونسل کے سپیکر کا خیرمقدم کیا
ملاقات میں سعودی عرب اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے بدھ کو دوشنبے میں سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی شوری کونسل کے سپیکر نے سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ تاجکستان کی حکومت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کے ساتھ حالیہ بین الاقوامی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ سرکاری دورے پر دوشنبے پہنچے ہیں
