Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل کے سپیکر سے ریاض میں پاکستانی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹرعبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ نے پیر کو ریاض میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شوری کونسل کے سپیکر نے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں مسلسل ترقی کو اجاگر کیا۔
سفیر پاکستان نے سپیکر شوری کونسل کا شکریہ ادا کیا، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت کے اہم کردار کی تعریف کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ، مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے گزشتہ برس سعودی شوری کونسل کے سپیکر کی سربراہی میں کونسل کے وفد نے پاکستان کا سرکاری دورہ کیا تھا۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ستمبر1947 میں اس وقت قائم ہوئے جب سعودی عرب آزادی کے بعد  پاکستان کو تسلیم کرنے والے اولین ملکوں میں شامل ہوا۔
اس کے بعد جلد ہی 1951 میں دونوں ملکوں کے درمیان ددوستی کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

 

شیئر: