Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شوری کونسل کے وفد نے ترکیہ کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا

ترک گرینڈ اسمبلی کے صدر نعمان قرتلمش سے بھی ملاقات کی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل کی سعودی ترکیہ پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے ارکان نے ترکیہ کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد نے ڈاکٹر ابراہیم محمد القناص کی سربراہی میں انقرہ میں فرینڈ شپ کمیٹی کے ترک ارکان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں شوری کونسل اور ترک پارلیمنٹ کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی شوری اور سعودی ترکیہ فرینڈ شپ کمیٹی کے ارکان ماھر الشھری، ڈاکٹر سالم آل جربوع، ڈاکٹر عائشہ عرشی، ڈاکٹر عبدالعزیز الجلعود، ڈاکٹر فارس العصیمی اور ڈاکٹر ھشام الفارس شامل تھے۔
سعودی وفد نے ترک گرینڈ اسمبلی کے صدر نعمان قرتلمش سے بھی ملاقات کی ہے۔

 

شیئر: