سعودی اور جاپانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
جمعرات 2 جولائی 2026 18:31
سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جاپان کے ہم منصب توشیمیتسو موتیگی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس ہی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور جاپان کے درمیان تعلقات کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے جمعرات کو ریاض میں یورپی یونین کی ہارن آف افریقہ کے لیے خصوصی نمائندہ اینیٹی ویبر کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کے علاوہ افریقی امور پر سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مملکت میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فارنو بھی موجود تھے۔
