Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزرائے خارجہ نے رابطے میں خطے کی صورتحال پر بات کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور مصری ہم منصب ڈاکٹر بدر عبدالعطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور مصری وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر بات کی۔ بحرین کو نشانہ بنانے والے ایران حملوں اور ساتھ ہی میری ٹائم نیویگیشن کو درپیش خطرات کی مذمت کی۔
 خطے میں امن و سلامتی کو بر قرار رکھنے کے لیے کشیدگی کے خاتمے اور مذاکراتی راستے پر واپسی کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے بھی  بحرین کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں  اور ساتھ ہی میری ٹائم نیویگیشن کو درپیش خطرات کی مذمت کی۔
وزرائے خارجہ نے امریکہ، ایران معاہدے کی پاسداری، مذاکراتی عمل کامیاب بنانے کے لیے کوششیں تیز کرنے، پورے خطے کی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے جامع حل تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے موریطانیہ کے وزیر خارجہ محمد سالم ولد مرزوک نے بھی رابطہ کیا، جس میں موجودہ علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پربات کی گئی۔

 

شیئر: