Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور مارکو روبیو کی ملاقات، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی اہمیت پر تبادلۂ خیال

امریکہ اور ایران کے مذاکرات کے حوالے سے ڈیولمپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے جمعرات کو منامہ، بحرین میں ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جی سی سی، امریکی وزارتی اجلاس کے موقع  پر ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال خصوصا امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ڈیولپمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔
آبنائے ہرمز میں فریڈم آف انٹرنیشنل نیویگیشن کی اہمیت، غزہ اور لبنان کی حالیہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے سیاسی مشیر شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، بحرین میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری، وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل اور ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بدھ کی رات جی سی سی، امریکہ کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے بحرین پہنچے تھے۔
وزارتی اجلاس میں جی سی سی کے رکن ملکوں اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک تعاون اور مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 

شیئر: