Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا سے ترکیہ کے لیے سیزنل پروازوں کا آغاز

الاحسا کے گورنر کی سرپرستی میں پہلی پرواز کا افتتاح کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ترکیہ کے ریزے، آرتوین ایئر پورٹ کے درمیان 2026 کےلیے پہلی سیزنل براہ راست پرواز کا افتتاح کیا گیا ہے۔
الاحسا کے گورنر اور الاحسا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شہزادہ سعود بن طلال بن بدر کی سرپرستی میں افتتاح کیا گیا، تقریب میں متعدد اعلی حکام نے شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق یہ سروس ترکش ایئر لائنز اور غزال ٹریول اینڈ ٹورازم ایجنسی کے تعاون سے آپریٹ کی جا رہی ہے
پرواز کا آغاز الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے  سیزنل مقامات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے منصوبوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد انٹرنیشنل ایئر کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانا اور الاحسا سے سفر کرنے والے مسافروں خصوصا موسم گرما کے لیے براہ راست ٹریول آپشن میں اضافہ کرنا ہے۔
یہ اقدام الاحسا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ایئرپورٹ کو اپ گریڈ کرنے اور اس کی خدمات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ فضائی رابطوں میں بہتری کے ساتھ گورنریٹ میں سیاحت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے۔

یہ قدم گورنر کی جانب سے الاحسا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مسلسل سپورٹ اور خصوصی توجہ کی عکاسی، اس کے انفرا سٹرکچر کی ترقی اور خدمات کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مستقل عزم کو ظاہر کرتا ہے جو سعودی وژن 2030 کے سیاحت اور اقتصادی شعبوں کی ترقی سے متعلق اہداف کے مطابق ہے۔

 

شیئر: