Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران ایئرپورٹ پر 13 ہزار پروازیں، 1.7 ملین مسافر ریکارڈ

پانچ مقامات کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جا رہی ہیں،(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2025 کے آغاز سے اس سال کی پہلی سہ ماہی تک تقریبا 1.7 ملین مسافروں کو ریکارڈ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران 13 ہزار سے زائد پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔
نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پانچ مقامات کے لیے براہ راست پروازیں چلائی جا رہی ہیں، ان میں ریاض، جدہ، دمام، قاہرہ اور دبئی شامل ہیں۔
پانچ مختلف ایئر لائنز، نجران ایئرپورٹ سے آپریٹ کر رہی ہیں۔ ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بزنس لاونج، بینکنگ سروسز، رینٹ اے کار سمیت متعدد خدمات موجود ہیں۔

نجران ایئرپورٹ نے ان تک متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان میں 2024  کے دوران 20 لاکھ سے کم مسافروں کو ہینڈل کرنے والے ایئرپورٹس میں مشرق وسطی کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ، کاربن ایمیشنز منیجمنٹ سرٹیفیکیشن سمیت دیگر اعزازات شامل ہیں۔

 

شیئر: