سعودی اور شامی وزرائے داخلہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
رابطے میں شام کی سکیورٹی حالیہ صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ ( ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور شامی ہم منصب انس خطاب نے سنیچر کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کا جائزہ، وزارت داخلہ کے درمیان سکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے شام کی سکیورٹی صورتحال خصوصا دمشق میں حالیہ دہشت گرد حملے پر بھی بات کی۔
سعودی وزیر داخلہ نے مملکت کی جانب سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمنٹے کے لیے شام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
انہوں نے شام کی سلامتی اور استحکام کے لیے مملکت کی سپورٹ بھی اعادہ کیا۔
