جی سی سی اور اٹلی کے درمیان سٹریٹیجک تعاون مضبوط بنانے کے لیے معاہدہ
جی سی سی سیکرٹری جنرل اور اٹلی کے وزیر خارجہ نے دستخط کیے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی اور اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے پیر کو روم میں سیاسی مکالمے، نالج کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
جی سی سی کے ایکس اکاؤنٹ پر بیان میں جاسم البدیوی نے کہا ’جی سی سی کے رکن ممالک اور اٹلی کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں مسلسل فروغ پا رہے ہیں، جس کی بنیاد قریبی تعلقات اور باہمی مفادات پر ہے۔‘

انہوں نے کہا ’یہ مفاہمتی یادداشت مشترکہ مفاد کے متعدد شعبوں میں شراکت داری اور تعاون کے مشترکہ میکانزم کو بڑھا کر جی سی سی اور اٹلی کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرے گی۔‘
جی سی سی اور اٹلی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’یہ معاہدہ تعاون کی نئی راہیں کھولے گا۔ مشترکہ اہداف کی سپورٹ کے لیے رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گا۔‘
