ریاض میں جی سی سی کے وزرائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس، سکیورٹی امور کا جائزہ
اجلاس میں خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر بات کی گئی۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس بدھ کو ریاض میں ہوا ہے، جس کی صدارت بحرین نے کی۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے مملکت کے وفد کی سربراہی کی۔
انہوں نے خلیجی وزرائے داخلہ کا ریاض میں خیرمقدم کیا اور انہیں سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔
اجلاس میں کئی سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا۔ خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر بات کی گئی۔
جی سی سی کے رکن ملکوں کی سلامتی اور اسحتکام کی سپورٹ کےلیے رکن ملکوں کے درمیان مشترکہ سکیورٹی کوآرڈینیشن اور تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی اور وزارت داخلہ کے کئی سینیئر حکام نے بھی شرکت کی۔
