کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی بدھ کی رات سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے خیر مقدم کیا۔
سعودی وزیرخزانہ محمد الجدعان، کینیڈا میں سعودی سفیر آمال بنت یحیی المعلمی، مملکت میں کینیڈین سفیر جان فلپ اور رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن عبداللہ بن ظافر بھی موجود تھے۔