سعودی وزیر خارجہ کی جی سی سی، کینیڈا وزارتی اجلاس میں شرکت
اجلاس میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات کی گئی۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں جی سی سی وزارتی کونسل کے 167 ویں اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں مشترکہ خلیجی اقدام کی پروگریس، اسے مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔ خطے کے ممالک کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی مذمت اور اس کے نتیجے میں علاقائی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنے والے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس نے ریاست کی خود مختاری، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کا احترام کرنے، بین الاقوامی اصولوں کی پاسداری کے ساتھ مکالمے اور پر امن حل کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو منامہ میں خلیج تعاون کونسل اور کینیڈا کے درمیان سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں جی سی سی ممالک اور کینیڈا کے درمیان تعلقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات کی گئی۔ حالیہ واقعات، خطے کی سلامتی اور استحکام پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میری ٹائم کوریڈو کی سیفٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں ایرانی کشیدگی اور خطے کے متعدد ممالک کو نشانہ بنانے والے حملوں پر بھی بات کی گئی اور حملوں کی مذمت کی گئی۔
