شہزادہ فیصل بن فرحان سے فرانسیسی ہم منصب کی ملاقات، کینیڈا کی وزیر خارجہ کا رابطہ
جمعرات 30 اپریل 2026 17:39
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعلقات اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ خطے کے دورے پر ہیں، وہ دوحہ، ابوظبی اور مسقط بھی جائیں گے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
رابطے کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات، خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
