Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض لائبریری کا عربی گھوڑوں کے ورثے کو خراجِ تحسین

ہر سال 11 جولائی کو ’ورلڈ ہارس ڈے‘ یا گھوڑوں کے عالمی دن پر دنیا بھر میں گھوڑوں کی معاشی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔
اس موقع پر ریاض کی شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے عربی نسل کے گھوڑوں کے ورثے کے تحفظ میں سائنسی مطبوعات، نایاب مسودات اور تحقیقی دستاویزات کے ذریعے اپنی اُن کوششوں کو نمایاں کیا ہے جن سے تاریخی، لسانی اور ثقافتی مطالعوں کی اہمیت بڑھی ہے۔

 

پبلک لائبریری کی سب سے نمایاں کوششوں میں گھوڑوں کی ابتدا کے بارے میں ایک کم یاب مسودے پر کیا گیا کام ہے جس میں پورے جزیرۂ عرب کے اندر اس جانور کے شجرے، نسل اور اصل عربی گھوڑوں اور اصطبلوں کے بارے میں معلومات کو دستاویزی بنایا گیا ہے۔

لائبریری نے گُھڑ سواری سے متعلق مطالعے کا ایک مرکز بھی قائم کیا ہے جس میں 12000 سے زیادہ ثقافتی اور سائسنی وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ لائبریری نے گھوڑوں اور گُھڑسواری کے بارے میں دنیا کی پہلی شائع ہونے کتابی فہرست بھی سامنے رکھی ہے۔
شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے مطبوعات میں عربی اور انگریزی زبان میں فنِ گھڑ سواری، عربی گھوڑوں کی تاریخ اور خصوصی کتابی سڈیز کی فہرست شامل ہے۔ اِس کے علاوہ کلاسیکی عربی ادب میں گھوڑوں کے بارے میں تفصیل اور اس سے متعلق کئی زبانوں میں کتابیں اور زبانی حوالہ جات بھی سامنے لائے گئے ہیں۔

لائبریری کی یہ کوششیں عربی گھوڑوں کے ورثے کو محفوظ کرنے کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں اور تحقیق کرنے والوں کے لیے قابلِ اعتبار حوالہ جات کو فراہم کرتی ہیں۔

شیئر: