Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں گھڑ سواری کا بین الاقوامی مقابلہ، عربی النسل گھوڑے مرکزِ نگاہ

الفرسان انڈیورینس العلا  کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس میں 70 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 300 گھڑ سوار شریک ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی ایس  پی اے کے مطابق یہ گھڑ سوار خالص عربی النسل گھوڑوں پر سوار ہو کر سب سے مشکل اور دلکش راستوں میں سے ایک پر مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں پس منظر میں العلا کے شاندار صحرائی مناظر اور قدیم تاریخی ورثہ موجود ہے۔

العلا مومنٹس 2025، 2026 کے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہونے کی وجہ سے یہ دو روزہ ایونٹ کھیل، ثقافت اور سیاحت کے ایک عالمی مرکز کے طور پر خطے کی بڑھتی ہوئی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے۔

شیئر: