Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس: عربی النسل گھوڑے سعودی شناخت کی علامت

گھوڑوں کی خوبصورت چال اور نفاست سعودی عرب کے فنکاروں اور شعرا کے لیے بہت اہم رہی ہے۔ (فوٹو: سعودی پریس ایجنسی)
ہر سال 22 فروری کو سعودی عرب میں یوم تاسیس منایا جاتا ہے جس میں عربی النسل گھوڑے سعودی ثقافت کی بنیادی علامت، مستند شناخت اور قومی ورثے کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق تاریخ میں گھوڑوں کی خوبصورت چال اور نفاست سعودی عرب کے فنکاروں اور شعرا کے لیے بہت اہم رہی ہے جس نے روایتی ورثے اور جدید تخلیق کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کیا ہے۔
کلاسک عربی نظموں سے لے کر جدید مصوری تک گھوڑا ایک موثر فنی اظہار کے طور پر موجود ہے جس سے تہذیب اور سعودی عرب کی نسل در نسل تاریخی وراثت سامنے آتی ہے۔ 

 

شیئر: