Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کی جدہ میں ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور

آبنائے ہرمز میں ٹینکروں کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی مذمت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جدہ مں کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعاون اور شراکت داری بڑھانے کے طریقوں پر بات کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے والی ایرانی خلاف ورزیوں اور متعدد ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کی۔
انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے، مذاکرات کی بحالی اور ایک جامع معاہدے کے حصول کے لیے بات چیت کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سیکیورٹی کو مستحکم کیا جا سکے۔

 

شیئر: