Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور کینیڈا کے وزرائے دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ملاقات میں حالیہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جمعرات کو جدہ میں کینیڈا کے وزیر دفاع ڈیوڈ میک نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کا جائزۃ، فوجی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نےعلاقائی صورتحال، خطے اور بین الاقوامی سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات کی۔
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: