ایس پی اے کے مطابق بلند و بالا چوٹیاں اور ہزاروں برس کے دوران قدرتی عوامل کے ذریعے تراشی گئی چٹانی ساختیں اس علاقے کو منفرد ارضیاتی خصوصیات عطا کرتی ہیں۔
اس مقام پر مختلف حجم اور رنگوں کی عظیم الشان و سنگلاخ چٹانیں بکھری ہوئی ہیں، جو تبوک ریجن کے منفرد ارضیاتی تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔
یہاں طلوع اور غروبِ آفتاب کے مناظر انتہائی دلکش ہوتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
ان چٹانوں کے درمیان بننے والی قدرتی گزرگاہیں، وادیاں اور سرخ ریت کے ٹیلے اس علاقے کے حسن کو دوبالا کر دیتے ہیں، خاص طور پر طلوع اور غروبِ آفتاب کے وقت روشنی کی مختلف زاویوں سے جب پہاڑوں اور ریت کے رنگ بدلتے ہیں تو دلکش قدرتی مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔
سنگلاخ پہاڑں اور سرخ ریت کے وسیع میدانوں کا امتزاج اس مقام کو ایک منفرد قدرتی منظر میں تبدیل کر دیتا ہے جس کے باعث یہ فوٹو گرافروں اور صحرائی سیاحت کے شوقین افراد کے لیے ایک پسندیدہ اور مرغوب مقام بن چکا ہے۔
اس مقام پر مختلف حجم اور رنگوں کی عظیم الشان و سنگلاخ چٹانیں بکھری ہوئی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
یہ پہاڑی سلسلہ تبوک ریجن کے متنوع قدرتی اور ارضیاتی وسائل کی عکاسی کرتا ہے، جو ماحولیاتی سیاحت اور مہم جوئی کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور خطے کے قدرتی حسن میں بھی نمایاں اضافے کا باعث ہیں۔