Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا امیر قطر سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

شاہ سلمان اور ولی عہد نے امیر قطر کو الگ الگ پیغامات ارسال کیے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قیادت نے  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ان کے والد سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیغام میں کہا ’قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی خبر سن کر انتہائی دکھ  ہوا، انہوں نے اپنے وطن اور عوام کو بہت کچھ دیا ہے۔‘
شاہ سلمان نے امیر قطر، اہل خانہ، اور قطری عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے پیغام میں آل ثانی خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
قطر کے امیری دیوان کے مطابق شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اتوار کی صبح  انتقال کر گئے، ان کی عمر 74 سال تھی۔
ان کے انتقال پر چار روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور عوامی اداروں میں کام معطل اور قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 

شیئر: