Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی کارروائیوں کے دوران قطری شہری کی ہلاکت، سعودی عرب کا اظہار تعزیت

قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے خطے میں حالیہ فوجی کارروائیوں کے دوران ایک قطری شہری کی ہلاکت پر قطر اور اس کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں قطر کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مرنے والے شہری کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی جبکہ زخمی کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی۔
یاد رہے کہ قطر کی وزارتِ داخلہ نے اتوار کو بتایا تھا کہ علاقے میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران شیل کا ٹکڑا لگنے سے ایک قطری شہری جان سے گیا جبکہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔
 دونوں افراد ایک کشتی پر سوار تھے جو لاپتا ہو گئی تھی۔ سرچ آپریشن کے بعد اتوار کی علی الصبح کشتی کو تلاش کر لیا گیا۔
وزارتِ داخلہ نے واقعے کا مقام نہیں بتایا، نہ ہی یہ واضح کیا کہ آیا شیل کے ٹکڑے کا تعلق اتوار کو ایران کی جانب سے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات کی طرف داغے گئے ڈرون حملوں سے تھا یا نہیں۔

 

شیئر: