سعودی وزیرِ خزانہ محمد الجدعان سے پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے ملاقات کی ہے۔
اویس لغاری نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے، اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔‘
التقى معالي #وزير_المالية الأستاذ محمد بن عبدالله الجدعان في مقر الوزارة اليوم؛ وفدًا رفيع المستوى من حكومة جمهورية باكستان، يتضمن كلاً من معالي وزير المالية والإيرادات السيد محمد أورنجزيب، ومعالي وزير الطاقة السيد سردار أويس، وجرى خلال اللقاء مناقشة فرص تعزيز التعاون بين… pic.twitter.com/dyH7TlcS18
— وزارة المالية السعودية (@MOFKSA) July 12, 2026
’توانائی کے شعبے میں اقتصادی تعاون کو گہرا کرنے، باہمی دلچسپی کے مختلف امور کو آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ مشاورت کا سلسلہ برقرار رکھنے پر بات کی گئی۔‘
سعودی وزارت خزانہ نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا ’وزیر خزانہ محمد الجدعان نے پاکستان کے ایک اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر توانائی اویس لغاری شامل تھے۔‘
’ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بڑھانے کے مواقع اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘









