Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

سعودی وفد میں سعودی سینٹرل بنک کے گورنر اور دیگر عہدیدار شامل ہیں ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) او ورلڈ بینک گروپ کی سپرنگ میٹنگز 2026 میں مملکت کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت کے وفد میں سعودی سینٹرل بنک ( ساما) کے گورنر ایمن بن محمد السیاری، معاون وزیر خزانہ برائے انٹرنیشنل ریلیشنز و فنانشل پالیسی انجینیئرعبداللہ بن زرعہ، سعودی فنڈ کے سی ای او سلطان المرشد کے علاوہ  وزارت خزانہ، سعودی فنڈ اور ساما کے عہدیدار اور ماہرین شامل ہیں۔
محمد الجدعان، گورنر ساما کے ہمراہ جی 20 وزرائے خزانہ اور گورنر سینٹرل بینکس کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جو امریکہ کی صدارت میں پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔
ورلڈ بینک گروپ کی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے، جس میں عالمی معیشت کو درپیش ترجیحی اقتصادی اور ترقیاتی موضوعات پر بات کی جائے گی۔
سعودی وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی انٹرنیشنل مانیٹری اینڈ فنانشل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں عالمی اقتصادی صورتحال، ترقی کے امکانات اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) او ورلڈ بینک گروپ کی سپرنگ میٹنگز، بین الاقوامی معیشیت، عالمی مالیاتی نظام، ترقی اور مشترکہ اقتصادی چیلنجوں سے متعلق اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کے لیے وزرائے خزانہ، سینٹرل بینکس کے گورنرز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سینیئر حکام کے ساتھ  پرائیویٹ سیکٹر، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرتی ہیں۔

 

شیئر: