سعودی عرب کے جنوب میں داغے گئے حوثیوں کے بیلسٹک میزائل روک لیے: سرکاری ترجمان
جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے میزائلوں کو راستے میں روک لیا ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’اس نے پیر کو ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے حملے کو ناکام بنایا ہے۔ جنوبی علاقے کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کو روک دیا۔‘
ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا ’سعودی فضائی دفاعی نظام نے جنوبی علاقے کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائلوں کے خطرے سے نمٹا ہے۔‘
اس سے قبل یمن کی مسلح افواج نے کہا تھا کہ ’اس نے پیر کو صنعا ایئرپورٹ کے رن وے کو نشانہ بنایا تاکہ ایک ایرانی طیارے کو لینڈنگ سے روکا جا سکے۔‘
یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کا کہنا تھا ’یہ اقدام ’قومی خود مختاری کے تحفظ‘ کے لیے ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا ’تصادم کا دائرہ وسیع نہ کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس مقصد کو ناکام بنایا جا سکے جو ایران اپنے مفادات کے لیے یمن اور اس کے عوام کو ایسی جنگوں میں گھسیٹ کر حاصل کرنا چاہتا ہے۔‘
