شہزادہ فیصل بن فرحان اور اٹلی کے وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
دو طرفہ ریاستی حل کے نفاذ کے لیے کوششوں پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو اٹلی کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے میں سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور فریڈم آف نیویگیشن کی اہمیت کے علاوہ دو طرفہ ریاستی حل کے نفاذ، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
