Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر، بحرین، عمان اور اردن کے وزرائے خارجہ کے رابطے

خطے کے ممالک کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا گیا۔( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو خلیجی ملکوں اور اردن کے وزرئے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطے کیے ہیں۔
قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، عمان کے ہم منصب بدر بن حمد البوسعیدی، بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹرعبداللطیف بن راشد الزیانی اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے رابطے کیے۔
رابطوں کے دوران خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ اور خطے کے ممالک کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا گیا۔
وزرائے خارجہ نے کسی بھی ایسے اقدام کو مسترد کیا جس سے ریاستی خود مختاری کی خلاف ورزی یا علاقائی سلامتی و استحکام کو خطرہ لاحق ہو۔
سکیورٹی کی بحالی، کشیدگی میں کمی اور آبنائے ہرمز میں فریڈم آف نیویگیشن کو یقینی بنانے کی کوششوں سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے اتوار کو یوکرین کے وزیر خارجہ نے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
 وزرائے خارجہ نے رابطے میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، علاقائی صورتحال اور یوکرینی بحران سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات کی گئی۔

 

شیئر: