سعودی وزیر خارجہ کی جی سی سی کے مشاورتی اجلاس میں شرکت
اجلاس میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو عمان، اردن میں جی سی سی وزارتی کونسل کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اجلاس عرب لیگ کے 165 ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال، امریکہ اور ایران کے درمیان دستخط کی جانے والی مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا گیا۔

جی سی سی نے سفارتی حل کو مضبوط بنانے، خطے کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ثالثی اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے عمان میں اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب اور اردن کے تعلقات کا جائزہ،خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
