Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے گئے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں شام کے ہم منصب اسعد الشیبانی کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقے تلاش کیے گئے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال، سکیورٹی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے ریاض پہنچے ہیں۔
وہ سعودی حکام کے ساتھ مشترکہ مفادات اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے۔

 

شیئر: