شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وینز ویلا کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا
جمعرات 16 جولائی 2026 18:52
علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو ریاض میں وینز ویلا کے ہم منصب فیلکس پلاسینسیا کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے وزیر خارجہ بننے پر انہیں مبارکباد دی، ان کے فرائض میں کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی عرب اور وینزویلا کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔
وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، حالیہ علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
